تیسرا ٹی 20:پاکستان کو آسٹریلیا سے تیسرے میچ میں بھی شکست

تیسرےاورآخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ہوبارٹ میں کھیلےجا رہےمیں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سلمان علی آغاکا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کپتان محمد رضوان کوآرام دیا گیا ہےاور ان کی جگہ حسیب اللہ وکٹ کیپنگ کریں گے جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان کو پلیئنگ الیون کاحصہ بنایا گیاہے۔
آسٹریلیا کےخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان ، ٹیم میں بڑی تبدیلی
خیال رہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزمیں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سےشکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کینگروز نےگرین شرٹس کو 13 رنز سےہرایا تھا۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے ہیں۔
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کر لیا، پاکستان کی جانب سے دیا گیا 118 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے کیا لیکن صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسیب اللہ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
