پاکستانی کوہ پیما اسد علی میم نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستانی کوہ پیما اسدعلی میمن نےانٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سرکر لی ۔
اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سرکی ہے۔
ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصورکی جاتی ہے جب کہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کےسفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔
پی ایس ایل 10ڈرافٹنگ، ٹیموں نےبہترین کھلاڑیوں کو چن لیا
اسد میمن نےماؤنٹ ونسن سر کرنے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہےاور ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہےکہ رواں ہفتے پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سرکرنے کا کارنامی انجام دیا ہے۔
ثمر خان نےارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کوسرکیا۔