پی ایس ایل 10ڈرافٹنگ، ٹیموں نےبہترین کھلاڑیوں کو چن لیا

پاکستان سپر لیگ 10ویں ایڈیشن کیلئےپلیئرز ڈرافٹنگ،ٹیموں نے بہترین کھلاڑیوں کو چن لیا۔

پاکستان سپر لیگ 10ویں ایڈیشن کیلئےپلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی۔ایونٹ کی 6 فرنچائززایچ بی ایل پی ایس ایل 2025  کیلئےاسکواڈز کو حتمی شکل دی۔

 اولمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہوئے اورملتان سلطانز کی جانب سے کیٹیگری کا اعلان کیا۔

بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈراور موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا۔

پشاور زلمی کیلئےپاکستان کے مایہ نازبیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرزکی کیٹیگری میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔

پی ایس ایل میں موسٹ ویلیوایبل پلیئرز کیٹیگری کا ایوارڈ بھی شاداب خان نے اپنے نام کر لیا ہے جبکہ بہترین انفرادی بیٹنگ کی کیٹیگری کا ایوارڈ انگلینڈ کے جیسن روئے نے جیت لیا۔

ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اورسپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکےاسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے

پلاٹینم کیٹیگری

پلاٹینیم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے ڈیرل میچل، کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نےمیتھیو شارٹ، پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے منتخب کر لیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم کیٹیگری میں مارک چیپمین جبکہ ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل کا انتخاب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری

پی ایس ایل 10کیلئےڈائمنڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے کوسل پریرا، کراچی کنگزنے خوشدل شاہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے  جیسن ہولڈر، پشاور زلمی نے  کوربن بوش جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد علی کا انتخاب کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری

پی ایس ایل 10کیلئےگولڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے عامر جمال، اسلام آباد یونائیٹڈنے بن دواریچ ،پشاور زلمی نے عبدالصمد،ناہید رانا، حسین طلعت جبکہ ملتان سلطانز نے محمد حسنین اور کامران غلام کا انتخاب کیا ہے۔

پی ایس ایل سلور کیٹیگری راؤنڈ 1

پاکستان سپر لیگ 10 کی سلور کیٹیگری راؤنڈ 1 میں ’ملتان سلطان‘ نے عاکف جاوید، کراچی کنگز نے میر حمزہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، لاہور قلندرز نےآصف آفریدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد جبکہ پشاور زلمی نے احمد دھنیال کا انتخاب کیا ہے۔

پی ایس ایل سلور کیٹیگری راؤنڈ 2

سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 میں پشاور زلمی نےافغانستان کے نجیب اللہ زدران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ خان، کراچی کنگز نے لٹن داس، اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد نواز، لاہور قلندرز نےآصف علی، ملتان سلطان نے طیب طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری راؤنڈ 3

پاکستان سپر لیگ 10 کی سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 کےدوسرےمرحلے میں لاہور قلندر نےراشد حسین اور محمد اخلاق،اسلام آباد یونائیٹڈ نے اینڈریزگوس، ملتان سلطان نےگوڈاکیش موتئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کائل جیمیسن کا انتخاب کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے10ویں ایڈیشن کے ڈارفٹ کیلئےدنیا بھر سے معروف کرکٹرز نے رجسٹریشن کرا رکھی تھی۔نیوزی لینڈکے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی، مارک چیپ مین، آسٹریلیا کےڈیوڈوارنر،عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ، شان ایبٹ جبکہ انگلینڈ کےجیسن روئے،ایلکس ہیلز، زیک کرولی، بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان، شکیب الحسن اورافغانستان کے مجیب الرحمٰان سمیت بڑی تعداد میں غیرملکی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا10 واں سیزن رواں سال 8 اپریل سے19 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رواں ماہ کے اوائل میں 6 فرنچائزز نے پاکستان سپر لیگ سیزن10 کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل اپنی ٹیم کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ہر فرنچائز کو اپنے پچھلے اسکواڈ سے زیادہ سےزیادہ 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے علاوہ 3 فرنچائزز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔

پی ایس ایل 10 کے جن کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان اور نسیم شاہ (پلاٹینم)،عماد وسیم (مینٹور) اوراعظم خان (ڈائمنڈ)، سلمان علی آغا(برانڈایمبیسڈر) اورحیدرعلی (گولڈ، کولن منرو اور رومان رئیس (سلور)کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے ۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانزکی ٹیم میں محمد رضوان اوراسامہ میر(پلاٹینم)،ڈیوڈ ولی (مینٹور)، افتخار احمد (برانڈ ایمبیسیڈر)اورعثمان خان(آل ڈائمنڈ)، کرس جارڈن (گولڈ)، فیصل اکرم (سلور) کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابراعظم، صائم ایوب (دونوں پلاٹینم)، محمد حارث (ڈائمنڈ)،عارف یعقوب،مہران ممتاز اور سفیان مقیم (برانڈ ایمبیسیڈر)(سلور)، علی رضا (ایمرجنگ) کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےابرار احمد،محمد عامر اور رائلی روسو(آل ڈائمنڈ)،عقیل حسین، سعود شکیل (برانڈ ایمبیسڈر)اورمحمد وسیم جونیئر(گولڈ)، خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (سلور)کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نےحسن علی اور جیمز ونس (ڈائمنڈ)، محمد عرفان خان اور شان مسعود (گولڈ)، عرفات منہاس (برانڈ ایمبیسیڈر)، ٹم سیفرٹ اور زاہد محمود (سلور) کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نےشاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان (پلاٹینم)،حارث رؤف (برانڈ ایمبیسیڈر) اورسکندر رضا(دونوں ڈائمنڈ)،عبداللہ شفیق، جہانداد خان اور زمان خان (آل گولڈ)، ڈیوڈ ویزے(سلور)کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے۔

Back to top button