پاکستان کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کامطالبہ

پاکستان نےاسرائیل کواسلحے کی فراہمی روکنےاورجنگی جرائم پرمقدمہ چلانےکا مطالبہ کردیا۔

سعودی عرب  کےدارالحکومت ریاض میں غزہ و دیگرمقبوضہ فلسطینی علاقوں اور لبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا اسرائیلی جرائم سے صرف نظر کر رہی ہے، غزہ میں انسانی بحران تصور سے بڑھ کر ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے تمام حدیں پارکر کےعالمی انسانی تحفظ کے قانون کےچیتھڑےاڑا دیے ہيں ۔فوری طورفلسطینی ریاست قائم کی جائے۔جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھوک،افلاس اورقحط نےغزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔غزہ میں فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم شہبازشریف نےاسرائیل کے ایران کےخلاف اقدامات پر بھی اظہار تشویش کی اور ساتھ ہی لبنان پرحملوں کی بھی مذمت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کےتوسیع پسندانہ عزائم سےامن کوخطرات لاحق ہیں، اسرائیل کےایران کےخلاف اقدامات پر بھی شدید تشویش ہے۔عالمی عدالت انصاف کےفیصلےپرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سعودی ولی عہد کا سربراہی اجلاس سےخطاب

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا کہ سعودی عرب فلسطینی علاقوں سمیت لبنان اورایران پراسرائیلی حملوں کی پر زور مذمت کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ خودمختارفلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت کرتے ہیں۔

سعودی عرب میں غزہ و دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں اورلبنان کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس سےخطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اورخود مختاری کےاحترام کےلیے اسرائیل کو پابند کرے۔

محمد بن سلمان نےکہا کہ لبنان پرجاری اسرائیلی حملےنے لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کوخطرےمیں ڈال دیا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسجد اقصٰی کےتقدس کی پامالی اور بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبورکرے۔

سعودی عرب میں ہونےوالےمشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سمیت دیگرسربراہان مملکت وحکومت،عرب لیگ اوراو آئی سی کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس میں50 سےزائد سربراہان مملکت اورخصوصی نمائندےشرکت کررہےہیں۔

عرب میڈیا کےمطابق فلسطینی صدرمحمود عباس نےعرب اسلامی سربراہی اجلاس سےخطاب میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سےفلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارےپرپابندی کے ہولناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

محمود عباس نےکہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کی رکنیت معطل کرےاور بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کےخلاف یہودی آبادکاروں کی جاری دہشت گردی روکنے میں مدد کرے۔

Back to top button