ورلڈ بینک نے پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم قرار دے دیا

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجے بنحیسن نے کہا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
ایک بیان میں ناجےبنحیسن نےکہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے جس سے پاکستان کیلئے 10 سالہ ترقیاتی منصوبے کےمعاہدے پر دستخط کرنے کا موقع آیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کےتحت 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل ہوگا۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ
ناجے بنحیسن کاکہنا تھا کہ اس فنڈنگ کا استعمال صاف توانائی اور ماحولیاتی بحالی جیسے شعبوں میں کیا جائے گا جب کہ منصوبےکا آغاز سال 2026 سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کیلئےطویل المدتی منصوبےتشکیل دیےجا رہےہیں اوریہ پلان ورلڈ بینک گروپ کی ترجیحات سےہم آہنگ ہیں۔
