بھارت : پاک بھارت میچ کےدوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں لگایا ، مسلمان کا گھرگرا دیا گیا

پاک بھارت میچ کےدوران پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانےپرمسلمان کا گھر گرا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان شہری نےچیمپئنز ٹرافی کےدبئی میں ہونے والےپاک بھارت میچ کو گھر میں ٹی وی پر دیکھا۔

صدر ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ اور بگرام ائیربیس کا کنٹرول واپس لینے کا اعلان

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مسلمان شہری نے اپنے گھر میں میچ دیکھتے ہوئے پاکستان زندہ آباد کا نعرہ لگایا جب کہ مقامی شخص نےمسلم شہری اور اس کے خاندان پر ملک مخالف نعرے لگانےکا الزام بھی لگایا جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نےمسلمان شہری کا گھر گرادیا۔

واضح رہےکہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ 23 فروری کودبئی میں کھیل گیا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی۔

Back to top button