برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھول دیا گیا

برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ باقاعدہ طور پر کھل گیا ہے۔
فلسطینی سفیر حسام زملوط نے کہا ہے کہ لندن میں فلسطینی سفارت خانے کا قیام ایک تاریخی اور یادگار لمحہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں سفارت خانہ فلسطینی شناخت، عالمی سطح پر پہچان اور خودمختاری کی علامت ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ سفارت خانے کی عمارت پہلے فلسطینی مشن کے طور پر استعمال ہوتی رہی، جسے اب اپ گریڈ کر کے سفارت خانے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش افراد نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اس عمارت کو نقصان پہنچایا تھا۔
