پنجاب میں ہتک عزت بل قائم مقام گورنرکے دستخط کے بعد قانون بن گیا
قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا ہتک عزت بل گزٹ نوٹی فکیشن کے بعد نافذ العمل ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے بل پر دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن چکا ہے۔
دیہی مراکز صحت میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بل اسمبلی واپس نہیں بھیجا تھا اور بل گورنر ہاؤس کی فائل میں موجود تھا لیکن قائم مقام گورنر ملک احمد خان کے آنے کے بعد بل دوبارہ ان کی ٹیبل پر آیا اور انہوں نے اس پر دستخط کردیے۔
ارشد انصاری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بظاہر صحافیوں کے ساتھ تھی اور اندر سے حکومت سے ملی ہوئی تھی۔ جلد ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلاکر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔