پرویز الٰہی کا 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے چھ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ان کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے  کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیئے ہیں۔سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہیٰ کل 6 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی تین، تین نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ پرویز الہٰی گجرات، منڈی بہاؤالدین اور تلہ گنگ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز الہٰی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59، 64 اور 69 سے الیکشن لڑیں گے۔

سردار عبدالرازق نے کہا کہ پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 23، 32

نواز شریف نے دوبارہ اسٹیبلشمنٹ کو نشانے پر کیوں لے لیا؟

اور 34 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

Back to top button