مریض خنزیر کے اجزا والی انسولین سے اجتناب کریں، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے شوگرکےمریضوں کوخنزیرکےاجراوالی انسولین استعمال نہ کرنےکی ہدایت کردی۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہو تو شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کریں۔
اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ برقرار رہیں۔ کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کو مخصوص شرائط کے ساتھ مشروط کیا۔
