چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ تعاون بڑھانے کا اعلان، بنگلہ دیشی ایمپائرز کو ٹریننگ کی پیشکش

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور نوجوانان و کھیل، آصف محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیشی امپائرز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی۔

اس ملاقات میں ویمن کرکٹ کی ترقی کے لیے مشترکہ پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں نوجوانوں کی مہارتوں میں بہتری اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم، اسکالرشپ پروگرامز، تعلیمی میدان میں باہمی تجربات سے استفادہ، شمسی توانائی میں جدت، اور دیگر باہمی تعاون کے شعبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈھاکہ ،بنگلہ دیشی بورڈ کا اے سی سی کے وفود،پاکستانی ٹیم کےاعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی نے نادرا کے فول پروف شناختی نظام اور سیکیورٹی سسٹمز سے بھی بنگلہ دیشی وفد کو آگاہ کیا، جس پر مشیر کھیل آصف محمود نے گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے بنگلہ دیشی وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، جو جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ملاقات میں امور نوجوانان و کھیل کے سیکریٹری محمد محبوب‌العالم، لوکل گورنمنٹ ڈویژن کے سیکریٹری محمد رضاؤل مقصود جہدی، پاکستان ایمبیسی ڈھاکا کے ناظم الامور محمد واسع، قونصلر کامران ڈھانگل، اور وزارت کے دیگر سینئر حکام بھی شریک تھے۔

Back to top button