پی سی بی کا چیمپیئنز کپ اور مینٹور سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ

ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2025-26 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز کپ کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گزشتہ برس متعارف کرایا گیا یہ ٹورنامنٹ پانچ ٹیموں پر مشتمل تھا، اور ہر ٹیم کے لیے ایک مینٹور مقرر کیا گیا تھا۔ اس سسٹم کا مقصد کھلاڑیوں کی رہنمائی اور کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔
تاہم کچھ عرصہ قبل پی سی بی نے چیمپیئنز کپ اور مینٹور سسٹم کا جائزہ لیا، جس کے بعد بورڈ نے ان دونوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
یاد رہے کہ سابق کپتان شعیب ملک بھی بطور مینٹور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے آئندہ سیزن کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، جن کا باضابطہ اعلان آئندہ دنوں میں کیا جا سکتا ہے۔
