سنجوگ گپتا آئی سی سی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم ذمہ داری بھارتی شخصیت کو سونپ دی گئی ہے۔

سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سنجوگ گپتا آج سے بطور چیف ایگزیکٹو اپنی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھالیں گے۔

انگلینڈکودوسرےٹیسٹ میں شکست،بھارت نےسیریزبرابرکردی

اس عہدے کے لیے دنیا بھر کے 25 مختلف ممالک سے 2500 سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ سنجوگ گپتا کی تعیناتی مارچ میں شروع ہونے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت عمل میں آئی۔

Back to top button