ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہی : 82 افراد جاں بحق

امریکی ریاست ٹیکساس ایک مرتبہ پھر قدرتی آفت کا شکار ہو گئی، جہاں موسلا دھار بارشوں اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے ریاست کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 82 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 28 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث مکانات اور گاڑیاں زیرِ آب آ گئیں، جب کہ درخت گرنے کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئیں۔ بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
رافیل پائلٹس سمیت فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف، بھارتی اعزازات نے راز فاش کردیا
ذرائع کے مطابق ایک سمر کیمپ میں موجود 10 لڑکیوں اور ایک کونسلر سمیت مجموعی طور پر 41 افراد تاحال لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جا رہے ہیں۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریاست ٹیکساس کی کیر کاؤنٹی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے۔