گوگل کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کی خوشیاں صرف ملک تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی آج ارضِ پاک کا یومِ آزادی منا رہے ہیں، جبکہ اس خوشی کے موقع پر ڈیجیٹل دنیا پر بھی سبز ہلالی رنگ نمایاں ہوگیا ہے۔

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 14 اگست 2026 کو پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا روایتی لوگو تبدیل کرکے خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے۔

پاکستان میں گوگل کا ہوم پیج کھولنے والے صارفین کو آج معمول کے رنگین Google لوگو کے بجائے پاکستان کے قومی پرچم سے مزین خصوصی ڈوڈل دکھائی دے رہا ہے، جس کے ذریعے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بھی پاکستان کے یومِ آزادی کی جھلک نمایاں ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل دنیا کے مختلف ممالک کے قومی دنوں، تاریخی واقعات، اہم شخصیات، سائنسی کامیابیوں اور ثقافتی مواقع کو خصوصی Google Doodles کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔ ایسے مواقع پر عام دنوں میں دکھائی دینے والا گوگل کا روایتی لوگو ایک منفرد آرٹ ورک میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

 

ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز، پرزہ جات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گوگل نے آج 14 اگست کو پاکستان کے لیے بھی خصوصی ڈوڈل پیش کیا ہے۔ رواں سال کا ڈیزائن پاکستانی پرچم کے تھیم پر مبنی ہے، جس میں قومی دن کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Back to top button