ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، 45 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز تباہ

ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کو ایم کیو-9 ریپر ڈرونز کے حوالے سے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، تقریباً 45 ریپر ڈرونز تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تباہ ہونے والے ریپر ڈرونز کی تعداد جنگ سے قبل امریکی فضائیہ کے پاس موجود مجموعی بیڑے کا تقریباً 25 فیصد بنتی ہے۔ جنگ سے پہلے امریکا کے پاس تقریباً 185 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور آبنائے ہرمز کے اطراف جاری مسلسل اور شدید فوجی کارروائیوں کے دوران متعدد ریپر ڈرونز ایرانی فضائی دفاع کی زد میں آئے۔ ایم کیو-9 ریپر کی کم رفتار اور نسبتاً کم بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت اسے ایرانی فضائی دفاع کے لیے نسبتاً آسان ہدف بناتی رہی۔
گوگل کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین
امریکی فضائیہ کے لیے ریپر ڈرونز کا یہ نقصان ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران ایک اہم چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
