پوتن اور بحرینی ولی عہد کا یومِ آزادی پر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام

روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغامات پیش کیے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے پیغام میں پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشحالی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں اور دونوں ممالک سیاسی، تجارتی، اقتصادی، انسانی ہمدردی سمیت دیگر شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی تعاون جاری ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی مفاد میں دوطرفہ شراکت داری کے تمام شعبوں کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

دوسری جانب بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے بھی پاکستان کے یومِ آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

 

ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، 45 ایم کیو-9 ریپر ڈرونز تباہ

شہزادہ سلمان بن حمد نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے تہنیتی پیغام ارسال کیا۔

Back to top button