آبنائے ہرمز بند، تمام نقل و حرکت پر مکمل کنٹرول ہے: ایرانی کمانڈر

ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور اس کے ذریعے ہونے والی تمام نقل و حرکت پر ایران کا مکمل کنٹرول ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل علی عظمائی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ہونے والی کوئی بھی نقل و حرکت پاسداران انقلاب کی بحریہ کے اہلکاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں۔

ریئر ایڈمرل علی عظمائی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی حقیقی صورتحال کا اندازہ زمین پر موجود حالات سے لگایا جانا چاہیے، نہ کہ امریکی حکام کے اعلانات اور بیانات سے۔

دوسری جانب امریکا بدستور اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ اہم آبی گزرگاہ بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کی واضح اجازت کے بغیر کسی بھی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف مجوزہ زمینی کارروائی کی سازش کو ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا گیا تھا۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس وقت تک نہیں بخشا جائے گا جب تک اسے مکمل شکست نہیں ہو جاتی، جبکہ ایران مکمل شکست تک امریکا کا پیچھا جاری رکھے گا۔

 

پوتن اور بحرینی ولی عہد کا یومِ آزادی پر پاکستان کے نام تہنیتی پیغام

انہوں نے کہا کہ ایرانی فوجی یونٹس نے مقامی فورسز کی مدد سے مختلف سمتوں سے کیے جانے والے منصوبہ بند زمینی حملے کو ناکام بنا دیا۔ ان کے مطابق حالیہ جنگ کے دوران امریکا ایران کے خلاف اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

Back to top button