الیکشن کمیشن کی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز

 

 

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کو بھیج دیا۔

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کےتحت کاغذات نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے درمیان جمع کرائے جاسکیں گےجب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔

مجوزہ شیڈول کےمطابق اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جاسکیں گی، ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گےاور کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جاسکےگی۔19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزآں کی جائےگی۔

20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے اور پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے۔

 

Back to top button