اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا : صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران اماراتی پرواز کے واقعہ میں ملوث پایا گیا تو تہران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر واقعے میں ملوث پائلٹ کا ایران سے تعلق ہوسکتا ہے۔
اس سوال پر کہ آیا پاسداران انقلاب نے کوپائلٹ کو وہاں بھیجا تھا یا وہ خود ہی انتہاپسندی کا شکار ہوا تھا،صدر ٹرمپ نے کہاکہ یہ ممکن ہے،اگر ایران رواں ہفتے پیش آنےوالے فلائی دبئی واقعہ سے ملوث پایا گیا تو فکرنہ کریں،ایران پر بہت سخت حملہ کیا جائےگا۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہوجائیں گی اور یہ معاملہ تقریباً ابھی ختم ہوچکا ہے،ہم آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ تیل نکال رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرےگا یا پھر اس کا وجود مزید باقی نہیں رہےگا۔
