اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم سے ملاقات سے انکار

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کردیا ۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کے گھر پر مل سکتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف نے کہاکہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کی کسی بھی گلی یا کسی درخت کے نیچے ملاقات کرلیں گے لیکن پرائم منسٹر ہاؤس یا پرائم منسٹر چیمبر میں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم کے 21 ستمبر کےخط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام موصول ہوا،آج اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلےکی روشنی میں حکومتی پیغام کو قبول کرلیا۔
