خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کےلیے ورکنگ مکمل کرلی: وفاقی وزیر طارق فضل

 

 

 

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کےلیے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے بارے میں یہ نہیں سمجھنا چاہیےکہ اگر لانگ مارچ مؤخر کردیا جائے تو ایمرجنسی کا معاملہ بھی ختم ہوجائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت سے کہا جائےگا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے معاملے پر وفاق سے تعاون کرنا پڑے گا۔

وزیر پارلیمانی امور کاکہنا تھاکہ 27 ستمبر کو بھی پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا،تاہم اس وقت ایمرجنسی کی بات نہیں کی گئی تھی۔

پی ٹی آئی اور حکومت کی 7خفیہ ملاقاتیں، اصل سہولتکار کون تھا؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورت حال دن بدن خراب ہورہی ہے،صوبائی حکومت کی کمزوری کے باعث دہشت گردی،جرائم اور سمگلنگ کا گٹھ جوڑ بڑھ رہا ہے۔صوبے کے حالات پر قابو پانے کےلیے خیبرپختونخوا حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Back to top button