شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی عزم استحکام وژن کے تحت خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 7 خوارج جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز نے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتےہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ۔
لانگ مارچ: کون کون سے PTIرہنما گرفت میں آنے والے ہیں؟
پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کےلیے علاقے میں گنجائش محدود کردی۔
سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کےتحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کےلیے پرعزم ہیں۔
