یونس خان کا محمد رضوان کو این سی سی آئی اے سے تعاون کرنے کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے محمد رضوان کو تحقیقات میں تعاون کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے، رضوان کو چاہیے پروسس کو فالو کرے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں،اس معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے،ہم بطور کرکٹر پی سی بی سے بڑے نہیں ہوسکتے۔
لیجنڈری کرکٹر یونس خان نے کہاکہ این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے،رضوان کو چاہیے پروسس کو فالو کریں،ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے۔
یونس خان نے کہاکہ محمد رضوان کے ساتھ معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آجاتا،بات کرتےوقت احتیاط سےکام لینا چاہیے۔
یونس خان کاکہنا تھا کہ ماضی میں مجھے بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا،میرے معاملات 4 ماہ تک چلےتھے۔
