ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز، پرزہ جات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا درآمد کیے جانے والے بغیر پائلٹ ڈرونز اور ان کے پرزہ جات پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ قومی سلامتی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بعض بغیر پائلٹ ڈرونز نظام، جن کا وزن 25 کلوگرام سے زیادہ ہے اور جن میں تھرمل امیجرز اور ڈاکنگ سٹیشنز جیسی صلاحیتیں موجود ہیں، ان کی درآمد پر 100 فیصد ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔چھوٹے ڈرونز پر 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ زیادہ تر نئے ٹیرف 3 ستمبر سے نافذ ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیرف کا مقصد ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی پیداوار میں اضافہ کرنا اور غیر ملکی سپلائی چینز پر انحصار کم کرنا ہے۔

 

ایران کے معاملے کا اختتام امریکا کی مضبوط پوزیشن پر ہوگا: امریکی نائب صدر

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چین نے بھی امریکا کو ڈرونز کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور واشنگٹن کی جانب سے جبری مشقت اور قومی سلامتی کے خدشات کے باعث عائد تجارتی پابندیوں کے جواب میں 6 کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

Back to top button