ایران کے معاملے کا اختتام امریکا کی مضبوط پوزیشن پر ہوگا: امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے کا اختتام امریکا کی مضبوط پوزیشن پر ہو گا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اس معاملے کا اختتام اس طرح ہوگا کہ امریکا زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہوگا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال دوبارہ ایسی ہوجائے گی جہاں تیل اور گیس کی قیمتیں امریکی عوام کے لیے مستحکم رہیں۔

ایران کے معاملے میں اتار چڑھاؤ سے متعلق سوال پر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا کے پاس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے بہت سے ذرائع موجود ہیں۔ بعض اوقات ہم توانائی کے پہلو پر توجہ دیتے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تیل اور گیس کی قیمتیں امریکی عوام کی پہنچ میں ہوں، بعض اوقات ہماری توجہ عسکری پہلو پر ہوتی ہے جبکہ کبھی ایران کے جوہری پروگرام پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے وسائل کو بہت سوچ سمجھ کر اور حکمتِ عملی کے تحت استعمال کر رہا ہے تاکہ وہ نتائج حاصل کیے جا سکیں جو امریکی صدر امریکی عوام کے لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 

ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتے ہیں: پیٹ ہیگستھ

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے دو اہداف ہیں، تیل اور گیس کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا، ان کے خیال میں امریکا ان دونوں مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو رہا ہے۔

Back to top button