ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتے ہیں: پیٹ ہیگستھ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج کے پاس اتنے وسائل موجود ہیں کہ وہ ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے، ضرورت کے مطابق بحری جہازوں کو خطے میں بھیجا اور واپس بلایا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اپنے بحری جہازوں کی باری باری تعیناتی کے ذریعے ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے۔
قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ان کے خیال میں امریکا اسے برقرار رکھے گا۔ انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو ’’فولادی دیوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتا۔
ہیگستھ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر طویل عرصے سے تعینات ہزاروں امریکی فوجی اہلکاروں کے مبینہ طور پر خوراک کی قلت، ذہنی صحت اور شدید تھکن جیسے مسائل کا سامنا کرنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بھارت بعض نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیر اعظم
اس حوالے سے امریکی قانون سازوں نے پینٹاگون سے وضاحت طلب کی ہے، جبکہ ہیگستھ نے طیارہ بردار جہاز پر حالات سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط انداز میں پیش کیا گیا قرار دیا ہے۔
