پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، بھارت بعض نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیر اعظم

 

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر پوری قوم کو یادگار فتح کے سائے میں جشنِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں بھارت بعض نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں آزاد وطن سے نوازا، ہمارے بزرگوں نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ یادگار فتح ہمارے عزم و ہمت، مسلح افواج کی مہارت اور برتری کی علامت ہے، معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

شہباز شریف نے معرکہ حق میں عظیم کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہماری افواج نے دشمن کو شکست دی۔وزیراعظم نے کہا کہ 8 ماہ کے قلیل عرصے میں یادگار فتح کی تعمیر فیلڈ مارشل کی ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے، یادگار فتح قومی اتحاد کی علامت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم امن کے لیے عزت اور وقار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن معرکہ حق میں عبرتناک شکست ہمیشہ یاد رکھے گا، پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ہماری ریڈ لائن ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اگر راہِ راست پر نہ آیا تو اسے منہ توڑ جواب دیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی نسل کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکا ہے۔ ہم اس خطے اور دنیا کو تنازعات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ اپنی سرزمین کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے سے روکیں، ہماری کوشش ہے کہ دنیا نئے تنازعات کا شکار نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے ایران، امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دنیا نئے تنازعات کا شکار نہ ہو، پاکستان نے ایران، امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے ہمارا موقف دوٹوک ہے، کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹان سے زیادہ مضبوط ہے، چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے۔

 

پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہیں: رضا امیری مقدم

آخر میں شہباز شریف نے قوم پر زور دیا کہ اختلافات بھلا کر نفرتوں کو ختم کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

Back to top button