انقرہ میں پاکستان کے یومِ آزادی کی پروقار تقریب، ترک نائب صدر کی شرکت

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترک حکام نے شرکت کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان گہری محبت، یکجہتی اور برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی ہوتی ہے۔

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں انقرہ میں پاکستان ہاؤس کے وسیع اور خوب صورت احاطے میں پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، چیف آف جنرل سٹاف جنرل سیلچوق بایراکتار اولو، ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند طاطلی اولو، بری فوج کے کمانڈر جنرل متین توکل، فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمال قادی اولو، سابق نائب وزیراعظم بلند آرنچ، سابق وزیر دریا یانک، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) کے نائب چیئرمین اول افکان اعلیٰ، رکنِ پارلیمنٹ برہان قایا ترک، ہولوسی آقار اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر سمیت بڑی تعداد میں اعلیٰ ترک حکام، مختلف ممالک کے سفراء، سفارتی مشنز کے نمائندوں، پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اور یومِ آزادی پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے قومی ترانے بجائے گئے۔ پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل سٹڈی گروپ سکول کے طلبہ و طالبات نے ملی نغموں اور روایتی رقص پر مشتمل خوب صورت ثقافتی پروگرام پیش کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

اس موقع پر پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں ملک کی تاریخ، تہذیبی و ثقافتی ورثے، قدرتی حسن، سیاحتی امکانات اور سماجی و اقتصادی ترقی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

Back to top button