حرمین الشریفین کے دفاع کیلئےتیار ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پرعملدرآمد کیلئے مکمل پرعزم ہے جبکہ حرمین الشریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ میڈیا کو بتانے کیلئے نہیں بلکہ عملدرآمد کیلئےہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر  نےکہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مکمل پُرعزم ہے۔مکہ الائنس کے تحت دفاعی تعاون کی معلومات مکمل طور پر کانفیڈینشل ہیں۔

حرمین شریفین کی سکیورٹی پر پاکستان کی کمٹمنٹ ابسلوٹ ہے، حرمین شریفین کا دفاع اور مملکت سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کےلیے تیار ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صوبوں سے بات چیت کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، فوج کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہے، افواج پاکستان آئین کے تابع اور  ریاست کے احکامات کی پابند ہے، پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، پاکستان گزشتہ 2 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے، ہمارے لیے سب اہم چیز یہ ہےکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، کسی کی سیاست کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے، کالعدم بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں،دونوں کالعدم گروپوں کو افغان طالبان کی سپورٹ حاصل ہے۔

 

Back to top button