خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی سے حالات مزید خراب ہوں گے،ہم گورنر راج کی مذمت کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا میں وفاق نے ایمرجنسی یا گورنر راج لگایا تو ہم ہر آپشن استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا لانگ مارچ پرامن ہوگا، خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگانے کےبعد قومی اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا،مضبوط وفاق کےلیے خود مختار صوبہ بہت ضروری ہے۔
خیبر پختونخوا: ایمرجنسی کے راستے میں آئینی رکاوٹیں درپیش
دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آپ بات چیت کریں،بہانہ یہ لایا جارہا ہےکہ دہشت گردی ہے، کیا بلوچستان میں دہشت گردی نہیں؟ وہاں کیوں گورنر راج نہیں لگا رہے؟
