پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دے دی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی منظوری دے دی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی سربراہی میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ،صوبائی حکومت کےخلاف وفاقی حکومت کے اقدام سمیت اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کے آغاز کی منظوری دےدی، جس کے تحت وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی جنوبی اضلاع سے مارچ کا آغاز کریں گے۔
4اکتوبر لانگ مارچ،PTI پنجاب کے اراکین اسمبلی بلوں میں کیوں چھپ گئے؟
ذرائع کاکہنا ہےکہ لانگ مارچ حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوگیا،لانگ مارچ کئی ہفتوں کی سیاسی سرگرمیوں کےبعد اسلام آباد میں داخل ہوگا،لانگ مارچ کے حتمی پڑاؤ کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔
پی ٹی آئی ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو لانگ مارچ کے آغاز کا گرین سگنل دےدیا،صوبائی حکومت کے خلاف کسی بھی وفاقی اقدام کا عوامی طاقت سے جواب دیا جائےگا،ایمرجنسی یا گورنر راج کی صورت میں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ وفاقی اقدام کےخلاف قانونی چارہ جوئی کےلیے قانونی ٹیم تشکیل دینے کی بھی منظوری دےدی گئی۔
