امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی قوم کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکا کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

 

مصر کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد مل رہے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔

Back to top button