مصر کا مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

مصر نے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔

مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر علاقائی دفاعی معاہدے میں شمولیت کے امکانات اور اس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔

بدر عبدالعاطی نے کہا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، مصر علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے ہونے والی کوششوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ مصر ترکیہ کا فطری شراکت دار ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد باضابطہ طور پر بھی اس شراکت داری کا حصہ بنے گا۔

حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو زیادہ ادارہ جاتی اور پائیدار بنانا مقصد ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے مشترکہ اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

 

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا ہے، علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ بنانا نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

Back to top button