مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے

پاکستان کے 79ویں جشنِ آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیے۔

ملک بھر میں آج 79واں جشنِ آزادی انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر کراچی میں بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے چاق و چوبند کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ ہر سال 14 اگست کو پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس یہ ذمہ داری انجام دیتے ہیں۔

بانیِ پاکستان کے مزار پر پاک بحریہ کے اعزازی گارڈز میں 2 دستے شامل ہیں۔ اعزازی گارڈز کا ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے۔

 

یومِ آزادی: مسلح افواج کا شہداء، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کو خراجِ عقیدت

اعزازی گارڈز کی تعیناتی کی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی ریئر ایڈمرل محمد عمیر نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Back to top button