پی سی بی نے مالی نقصان پربھارتی پروپیگنڈامسترد کردیا

پی سی بی کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تمام اخراجات آئی سی سی نے اٹھائے،بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈاگمراہ کن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تمام اخراجات کیے، اس ٹورنامنٹ کیلئےآئی سی سی نے 70 ملین ڈالرز کا بجٹ رکھا تھا اور اسی بجٹ سے آئی سی سی نے تمام اخراجات کیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو 6 ملین ڈالرز ہوسٹ فیس ملی، یہ فیس ہر میزبان ملک کو ملتی ہے اور میزبان اس میں سے اخراجات نہیں کرتا، جبکہ گیٹ منی بھی میزبان ملک کے حصے میں آتی ہے تاہم اس کا کام مکمل ہونا ابھی باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں ہونے والے 5 میچز کی میزبانی کا معاملہ بھی مکمل ہونا باقی ہے، تمام معاملات مکمل ہونے کے بعد پی سی بی کو مالی طور  پر علم ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضرورت محسوس کی تھی، پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے انعقاد پر اپ گریڈیشن کی گئی۔اپ گریڈیشن کے بجٹ کی منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ نے دی تھی۔

Back to top button