عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ دیکھ لوں گا، آپ کو خوشخبریاں دیں گے: صدر مملکت

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ دیکھ لوں گا، آپ کو خوشخبریاں دیں گے۔

گڑھی خدا بخش میں جلسہ عام سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھاکہ مشکلیں اور تکالیف ہیں، ہم مشکلوں سے لڑنے کے عادی ہیں، آپ کا پانی اور گیس کہیں نہیں جائے گا جو جس کا حق ہے، وہ اس کو ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ کےپی کے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کوبھی ان کا حق ملے گا۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھاکہ آج میں کارکنوں کی طاقت کی وجہ سےدوسری بار صدر ہوں، ہم نے 43 سال بعد بھٹو شہید کا فیصلہ ریورس کرایا،اب وہ ہمیشہ عدالتی قتل رہے گا۔

 شمالی وزیرستان میں شہید میجر محمد اویس کی بہادری پرفخر ہے،محسن نقوی

 

ان کا کہنا تھاکہ دھرتی، فیڈریشن اور پاکستان کے ساتھ وفا ہے، ملک کوبچاناہے،ملک کوان کے ہاتھوں سے بچانا ہے، ایک زمانے میں کہتےتھے کہ نادر آرہاہے نادر آرہاہے تو ہمارے بزرگوں نے کہاکہ جب نادر نادر ہے، تو قادر بھی قادر ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگر کوئی سپر پاور پاور ہےتو مولا بھی پاور ہے، مولا ہی ایک پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، آپ کی دعاوں ، طاقت سے ہم اس مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے، آپ کوخوشخبریاں دیں گے، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم سب سنبھالیں گے ہر چیز کو ٹھیک رکھیں گے۔

Back to top button