بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، ایک فریق دوبارہ واپس آگیا: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کےمشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نےکہا ہےکہ کرم میں بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا ہے،ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا۔

بیرسٹرسیف کاکہنا تھاکہ کرم صورتحال پرکوہاٹ میں جرگہ جاری ہے،فریقین موجود ہیں اورآج معاہدہ ہوجائے گا۔

انہوں نےکہا کہ فریقین نے مل کر کرم کے مسئلہ کا حل نکالنا ہے،حکومت کا کردار ثالثی کا ہے۔

پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 79 دن گزرگئے، مختلف شہروں میں دھرنے

 

ان کا کہنا تھاکہ ایک فریق نے وقت مانگا تھا وہ دوبارہ واپس آگیا ہے،بنیادی مسئلہ اسلحہ اوربھاری ہتھیار واپس کرنا تھے، یہ مسئلہ باربارسراٹھاتا ہےاور مستقل حل پرسڑک بھی کھول دی جائےگی۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھاکہ ٹاسک فورس بھی بنائی گئی ہے، 400 تربیت یافتہ پولیس اہلکاربھرتی ہوں گے،سڑک محفوظ بنانے کیلئے چوکیاں اور موبائل یونٹ بھی قائم کیےجارہے ہیں۔

Back to top button