مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نوازشریف

مسلم لیگ (ن)کےصدرنواز شریف کاکہنا ہےکہ مشکل وقت میں نہ کبھی پہلےعوام کوتنہاچھوڑا اورنہ اب چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاورنواز شریف کی زیرصدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں صوبےکےترقیاتی منصوبوں کےبارےمیں حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن)کےصدرنواز شریف نےحکومت پنجاب کوعوامی ریلیف کے منصوبوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز اورنوازشریف کو جاری منصوبوں سے متعلق متعلقہ وزرا نے بریفنگ دی۔اجلاس کےدوران مسلم لیگ(ن)کے صدرنےعوامی ریلیف کےمنصوبوں پرتوجہ مرکوز کرنےکی ہدایت کی۔
گنڈاپور نے لشکرکشی کی تو قانون معاف نہیں کرے گا،عطا تارڑ
اجلاس میں گفتگو کرتےہوئےمیاں نواز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں نہ کبھی پہلےعوام کوتنہاچھوڑا نہ اب چھوڑیں گے۔
