پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر کرنے پر دوبارہ پابندی عائد

اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا اور وہ اب بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

سابق وزیر علیٰ پنجاب پرویزالہٰی پر بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر ان کانام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب مقدمے میں تحقیقات کررہی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نےسفارش کی ہےکہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیاجائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار

یاد رہےکہ رواں ماہ 3 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ،ان کے صاحبزادے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنےکا حکم دیا تھا۔

28 جون کو وفاقی حکومت نے پرویز الہٰی کا نام پی سی ایل میں ڈالا تھاجس پر پی ٹی آئی صدر نے پی سی ایل سے اپنا نام نکالنے کےلیے درخواست دائر کی تھی۔

Back to top button