وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید کر دی

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الٰہی کی حمایت کی خبروں کی تردید کر دی۔
ن لیگی ایم پی اے غیاث الدین کا پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔

خیال رہےکہ لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے استعفے کے ساتھ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آئین شکنوں پر غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں

تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید کردی ہے۔

غیاث الدین کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا،میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Back to top button