پشاور ہائی کورٹ : زرتاج گل کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کی سینئر رہنما زرتاج گل کو 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی۔

رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کو پشاور ہائی کورٹ نے 1 لاکھ روپے اور 2 نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دیتےہوئے کہاکہ درخواست گزار کو 11 اگست تک گرفتار نہ کیاجائے۔

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ زرتاج گل کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال کی سزا سنائی ہے، وکیل کےمطابق درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔


عدالت عالیہ نے کہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق درخواست گزار سزا یافتہ ہے،حفاظتی ضمانت کی حقدار نہیں،یہ طے شدہ قانون ہےکہ انصاف تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،آئین کےتحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

گورنر کے پی نے گنڈاپور کو احتجاج کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دے دیا

ہائی کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے،ہم یہ مناسب سمجھتےہیں کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے،درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیاجائے۔

Back to top button