ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی

سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے اسٹیشن سے گزر چکی تھی۔ واقعے کے وقت ٹرین محفوظ فاصلے پر پہنچ چکی تھی، جس کے باعث مسافروں اور ٹرین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
تاہم، حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے، جس کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
وانا: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 2 افرادجاں بحق، 14 زخمی
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے اپنے مقررہ وقت پر پشاور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو ماضی میں بھی متعدد بار تخریب کاری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
