پشاور میں ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاؤچ پر پابندی عائد کردی گئی
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نکوٹین پاؤچ، الیکٹرانک سگریٹ اور وپیس پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس پابندی کے حوالے سے پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نکوٹین پاؤچ، ای سگریٹ اور ویپس سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے آس پاس ای سگریٹ بیچنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ پشاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 21 سال سے کم عمر نوجوانوں کو فروخت کرنے بھی پابندی ہوگی جب کہ عوامی مقامات اور گاڑیوں پر ان اشیاء کی تشہیر پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
خیبر پختونخواہ میں زیادہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سیاسی ہے یا نہیں؟
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں کی جائے گی۔