ہانیہ عامرکےنئےبوائےفرینڈکی تصاویر وائرل

اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہوں نے مداحوں اور صارفین کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے۔

ہانیہ عامر اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے باعث اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتی ہیں، تاہم اس بار ان کی ایک نوجوان کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایک تصویر میں وہ ریسٹورنٹ میں اس کے ساتھ بیٹھی ہیں جبکہ دوسری میں وہ نوجوان اداکارہ کو اپنے کندھے پر اٹھائے نظر آ رہا ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’کیا یہ آپ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ جس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: ’’ہاں اور کوئی کام نہیں ہے میرا‘‘۔

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر مختلف ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بے باکی پر تنقید کی، جبکہ بعض نے تبصرہ کیا کہ یہ دیکھ کر عاصم اظہر (ہانیہ کے سابق بوائے فرینڈ) افسردہ ہوں گے۔

 

Back to top button