بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

مہنگائی کے دباؤ کے شکار عوام کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخوں میں کمی کے لیے نیپرا کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے، جس پر 28 اگست کو سماعت ہوگی۔

اگر نیپرا یہ درخواست منظور کرلیتا ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں کمی کی صورت میں ریلیف مل سکتا ہے۔

 

Back to top button