محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کیلیے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔
