پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب سے متجاوز

پاکستان کی قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، وزارت خزانہ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے قرض پر سود اور خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کر رہا اور سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔

قومی ایئر لائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نگراں وزیرِ خزانہ نے نجکاری ڈویژن اور پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا، پی آئی اے کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے، قومی ایئر لاین پی آئی اے کے قرض کا حجم

پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی 14ویں مرتبہ گرفتار

اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔

Back to top button