ٹیکس چھوٹ کے بعد پی آئی اے کے ٹکٹ سستے ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کےبعد قومی ایئرلائن کے ٹکٹ سستے ہونے کاامکان ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

نجکاری کمیشن کےمطابق آئی ایم ایف نے یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی۔ اس اقدام سے مسافروں کے لیے کافی بچت ہو سکتی ہے جس میں امریکا جانے والی پروازوں کے ٹکٹ پر ممکنہ طور پر ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

افریقہ اور مشرق وسطیٰ جانے والے مسافروں کے کرایوں میں ایک لاکھ5 ہزار روپے جبکہ یورپ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرق بعیدکیلئےپرواز کرنےوالوں کو2 لاکھ 10 ہزار روپے تک کی بچت ہو سکتی ہے۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ صرف بین الاقوامی ٹکٹوں پر لاگو ہوگی۔

سنہ 2024  کے بجٹ میں ہوائی سفر پر اضافی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 56 ارب روپے عائد کیے گئے تھے تاہم اب اس میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا آئی ایم ایف نےپاکستان کو نئے طیاروں کی خریداری یا لیز پر18فیصد سیلز ٹیکس معاف کرنے کی اجازت دےدی ہے۔پی آئی اےکی مالی حالت بہتربنانےکے لیےآئی ایم ایف نےمنفی ایکویٹی کی مد میں46 ارب روپے منتقل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

توقع ہے کہ اس اقدام سےآپریشنل اخراجات میں کمی آئےگی اور پی ممکنہ سرمایہ کار بھی پی آئی اے کی جانب راغب ہوں گے۔

Back to top button