انقرہ سے طرابلس جانے والاطیارہ گر کر تباہ، لیبیا کے آرمی چیف جاں بحق

ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے  بعد گر کر تباہ ہوگیا، طیارے حادثے میں  لیبیا کے فوجی سربراہ سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔

انقرہ میں  ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔

اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارے کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی  طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے میں لیبیا کے چیف آف سٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد  نے آج ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران جنرل محمد علی الحداد کاطیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

ترکیہ نے واقعے کے بعد  فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ طیارہ  گزشتہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر راونہ ہوا جبکہ 8 بجکر52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

 

Back to top button